turky-urdu-logo

چین نے تائیوان کا دورہ کرنے پر امریکی سپیکر پر پابندیاں عائد کردیں

چین نے تائیوان کا دورہ کرنے پر امریکی سپیکر نینسی پلوسی پر پابندیاں عائد کردیں۔

یاد رہے چین کے شدید تحفظات اور سخت مخالفت کے باوجود نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تھا۔

چین کا کہنا ہے کہ یہ دورہ چین،چین کے اندرونی معاملات میں سنجیدگی سے مداخلتکے مترادف ہے۔

چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

ون چائنا پالیسی کو پامال کیا اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈالا گیا ہے۔

چین نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے متنازع دورہ تائیوان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جزیرہ تائیوان کے ارد گرد سمندری اور فضائی فوجی مشقیں شروع کر رکھی ہیں۔

Read Previous

ترکیہ کی سپریم ملٹری کونسل کا اجلاس ، ترک فوج کی اعلیٰ قیادت کے متعلق اہم فیصلے

Read Next

یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اقدامات کا مطالبہ

Leave a Reply