turky-urdu-logo

یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اقدامات کا مطالبہ

یورپین پارلیمنٹ کے 14 اراکین نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں اور خلاف ورزیوں پر یورپی کمیشن کے صدر کو خط لکھ دیا۔

یورپین اراکین پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پرتشویش اور تحفظات کا اظہار کیا۔

صدر  یورپین کمیشن کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ مقبوضہ کشمیرکے لوگ 7 دہائیوں سے بھارتی حکومت کے ظلم و بربریت کا شکارہیں، بھارتی مسلح افواج کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کررہی ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ مقبوضہ کشمیر کے تمام بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کی مسلسل بندش گزشتہ سال سے جاری ہے اور بہت سے صحافیوں کو تحریک آزادی کے بارے میں رپورٹنگ کرنے پر پوچھ گچھ کے لیے اٹھایا گیا، بھارتی مسلح افواج کے مظالم نے خطے میں شورش کو بڑھا دیا ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ صدریورپین کمیشن یورپی پارلیمنٹ کے ممبران کے تحفظات کو بھارتی حکومت تک پہنچائیں اور کشمیریوں کے خلاف تشدد، بدسلوکی اور امتیازی سلوک کو فوری طور پر بند کریں۔

Read Previous

چین نے تائیوان کا دورہ کرنے پر امریکی سپیکر پر پابندیاں عائد کردیں

Read Next

صدر ایردوان روسی صدر کی دعوت پر سوچی پہنچ گئے

Leave a Reply