ترک صدر رجب طیب ایردوان آج 67 سال کے ہوگئے۔
صدر رجب طیب ایردوان کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لاکھوں لوگوں نے مبارکباد دی ۔
صد ر ایردوان کی 67 ویں سالگرہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہی۔
ترک صدر کی سالگرہ کے موقع پر ٹویٹر پر #İyikiDoğdunMilletinAdamı ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے ہزاروں لوگوں نے سالگرہ کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ ڈھیروں دعائیں دی۔
صدر کی اہلیہ امینہ ایردوان نے بھی ٹویٹر پر صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ اپنی تصویر لگا کر انہیں سالگرہ مبارک کہا۔
ترکی کے نائب صدر فوات اوکتے نے بھی ٹویٹر پر صدر رجب طیب ایردوان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
آک پارٹی کے مرکزی دفتر نے سالگرہ مبارک ہو ، قوم کی خدمت کے لیے اللہ تعالی آپکی عمر دراز کرے کے نام سے ایک ویڈیو کلپ بھی تیار کی ہے۔
ترک پاک انٹر پارلیمنٹری ڈپٹی چئیر مین علی شاہین نے بھی صدر ایردوان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد دی۔
آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے بھی صدر رجب طیب ایردوان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد کا پیغام بھجوایا۔
ترکی کے وزیر قانون، وزیر داخلہ، صدارتی مشیر اطلاعات اور ترجمان ابراہیم قالن نے سوشل میڈیا پر ترک لیڈر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔