ترک وزیر کارجہ میلوت چاوش اولو نے آرمینیا میں جمہوری حکومت کا تحتہ الٹنے کی کوشش کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی بغاوت اور مارشل لا لگانئ کی کوشش کی جاتی ہے ترکی نے ہمیشہ اس کی مخالفت کی ہے۔
وزیر نے ان خیالات کا اظہار ہنگری کے دارلحکومت بداپست میں سرکاری مذاکرت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر دوران کیا۔
ترک وزیر خارجہ نے ہنگری میں اپنے ہم منصب پیٹرسیز جارٹو سے ملاقات کی جس کے بعد مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
ملاقات میں یورپی یونین کی رکنیت اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمینیا میں فوجی بغاوت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میلوت چاوش اولو نے کہا کہ ” ترکی دنیا میں جہاں بھی جمہوری حکومت کا تحتہ الٹنے کی کوشش کی گئی اس کی مذمت کرتا رہا ہے اور آرمینیا میں بھی جمہوری حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرمینیا کی منتحب کردہ حکومت کو مستعفی ہونے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا اور اس قسم کے کسی بھی استعفٰی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ ہم اس حوالے جو کچھ ہو سکا ضرور کریں گے۔ اس طرح جمہوری حکو مت کا تحتہ الٹنے ملکی استحکام کو ٹھیس پہنچایا ہے۔”