ترک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرسین کی بندرگاہ پر چھاپہ مارا اور برازیل سے آنے والی 220 کلو کوکین برآمد کر لی۔ پکڑی گئی کوکین کی مالیت اربوں ترکش لیرا کے مساوی ہے۔
مرسین پراسیکیوٹر نے بتایا کہ انسداد منشیات کے ادارے نے برازیل سے آنے والے ایک کنٹینر کو تحویل میں لیا جس میں کاغذات کے اندر کوکین چھپائی گئی تھی۔ دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
Tags: ترکی