TurkiyaLogo-159

ترکی شام کے ضرورت مند افراد میں ایک لاکھ 10 ٹن آٹا تقسیم کرے گا

ترکی نے شام کے ضرورت مند افراد میں ایک لاکھ دس ہزار ٹن آٹا تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترکش گرین بورڈ نے کہا ہے کہ ایک لاکھ پسا ہوا آٹا ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جائے گا جبکہ دس ہزار ٹن گندم کے بیج ترکش ریڈ کریسنٹ کو دیئے جائیں گے جو مختلف ممالک کے ضرورت مندوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

ترکی کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ اتھارٹی شام کے ضرورت مند افراد تک آٹے کی تقسیم اور ترسیل کے لئے ترکش ریڈ کریسنٹ کی مدد کرے گی۔

شام میں 2011 سے خانہ جنگی جاری ہے۔ شام کے صدر بشارالاسد کے زیر کنٹرول علاقوں میں اس وقت روٹی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ لوگ کئی گھنٹوں تک طویل قطاروں میں کھڑے ہو کر روٹی حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکی: پولیس نے 220 کلو کوکین قبضے میں لے لی

Read Next

ترکی میں جعلی شادی کی تقریب سے 16 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

Leave a Reply