جنوب مشرقی صوبے باتمان میں پولیس نے جعلی شادی کی ایک تقریب پر چھاپہ مارا جس میں شامل 16 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کر لئے گئے
پولیس کو ایک گاڑی میں سجی سجائی دلہن پر شک ہوا۔ تفتیش کے دوران پولیس نے 12 عراقی اور 4 غیر قانونی شامی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا۔
گرفتار افراد کو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔ پکڑے گئے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔
Tags: ترکی