ترک سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے استنبول میں داعش کے دہشت گردوں کے خلاف نیا آپریشن شروع کر دیا ہے۔
جمعرات کو علی الصبح پولیس نے استنبول کے مختلف علاقوں میں 21 گھروں پر چھاپے مارے اور یہاں سے کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ہونے والوں میں کئی افراد کا تعلق شام سے ہے جو استنبول میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز گھروں کی تلاشی لے رہی ہے جبکہ آپریشن کے دوران بھاگ جانے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Tags: ترکی میں دہشت گردی