
ترکی کے آئندہ مالی سال میں صدر طیب ایردوان کی ماہانہ تنخواہ 88 ہزار ترکش لیرا ہو گی۔ ترکی کا مالی سال یکم جنوری سے شروع ہو کر 31 دسمبر کو ختم ہوتا ہے۔
پارلیمنٹ کو بھجوائے گئے بجٹ دستاویز کے مطابق یکم جنوری سے شروع ہونے والے مالی سال میں صدر ایردوان کی ماہانہ تنخواہ 11،275 امریکی ڈالر (88 ہزار ترکش لیرا) مقرر کی گئی ہے۔
جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی طرف سے جمع کرائی گئی بجٹ دستاویز کے مطابق صدر کی یومیہ تنخواہ 2،933 ترکش لیرا بنتی ہے جو ترکی میں کم سے کم اجرت سے تین گنا زیادہ ہے۔
صدر کے دفتری اخراجات کے لئے آئندہ مالی سال میں 88 کروڑ 60 لاکھ ترکش لیرا کا بجٹ مانگا گیا ہے۔
2014 میں جب صدر ایردوان نے اقتدار سنبھالا تھا اس کے بعد سے 2018 تک صدر کے دفتر کے اخراجات میں 550 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ان چار برسوں میں صدر ایردوان کے دفتر کے اخراجات 3.5 ترکش لیرا کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
پریذیڈنسی کے یومیہ اخراجات ایک کروڑ ترکش لیرا ہیں۔