ترکی میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا ہے۔
استنبول میں پولیس نے آج علی الصبح 11 اضلاع کے 17 گھروں پر چھاپے مار کر 17 افراد حراست میں لے لئے۔
دوسری طرف صوبہ برسہ میں پولیس نے داعش کے 11 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے۔ یہ افراد شام کے دہشت گرد گروپوں سے رابطے میں تھے۔
گرفتار دہشت گردوں میں سے 11 کا تعلق اس گروپ سے ہے جس پر ترکی میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں آپریشن تیز کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن پہلے سے گرفتار افراد کی نشاندہی پر کیا جا رہا ہے۔
ترک سیکیورٹی فورسز اور پولیس داعش اور آئی ایس آئی سمیت فتح اللہ ٹیررسٹ آرگنائزیشن کے خلاف بھی آپریشن کر رہی ہے۔
حالیہ کچھ دنوں میں دونوں دہشت گرد تنظیموں کے کئی سرگرم کارکن حراست میں لئے گئے ہیں۔
Tags: ترکی میں دہشت گردی