ترکش پینتھالون ایتھلیٹ نے لیزر رن کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ترکش ماڈرن پینتھالون فیڈریشن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایلکے اوزییوکسیل نے لیزر رن کا ریکارڈ توڑ کر ترکی کانام روشن کیا ہے۔
24 سالہ ایلکے نے ہنگری کی اوپن انڈور چیمپین شپ میں 11.20.29 سیکنڈ پر ریکارڈ توڑا۔
ترکی کے یوتھ اینڈ اسپورٹس منیسٹر محمد محرم کاساپولو نے بھی ایکلے کو سوشل میڈیا پر جیت کی مبارک بعد دی۔