تُرک پارلیمنٹ کے رکن حیدر باز کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔ 73 سالہ رکن پارلیمنٹ کا تعلق انڈیپنڈنٹ تُرکی پارٹی سے تھا۔ وہ صوبہ تریبزون کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ادھر حکومت نے بیرون ممالک سے آنے والے 13 ہزار تُرک شہریوں کو قرنطینہ میں رکھ دیا ہے۔ اس وقت ملک بھر کے 57 صوبوں میں 12،912 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ مقامی حکومتوں نے 20،400 افراد کو مدت پوری ہونے پر قرنطینہ سے نکال کر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔
Tags: کورونا وائرس