turky-urdu-logo

ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر کا انقرہ، باکو کے خلاف ریمارکس پر یونانی اہلکار کو جواب

ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر نے  یونانی نمائندے کے تبصروں پر تنقید کی جس نے ترکیہ اور آذربائیجان کو "قابض” کہا۔

ترک پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے کہ قبرص پر قبضہ ہے۔ لیکن قبرص میں قبضہ کرنے والا ترکیہ نہیں ہے، یہ یونانی قبرصی فریق ہے، جس نے 1960 میں قائم قبرص کی قانونی جمہوریہ کو ختم کر کے اس پر قبضہ کر لیا تھا۔

ان کے الفاظ جنوبی قبرص کی یونانی قبرصی انتظامیہ کے ایوان نمائندگان کی صدر سابق اسپیکر انیتا ڈیمیٹریو کے ردعمل کے طور پر سامنے آئے۔

آذربائیجان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ انقرہ کاراباخ پر آرمینیا کے 33 سالہ قبضے کے تناظر میں اپنے علاقوں کو آزاد کرانے میں آذربائیجان کی حساسیت کو سمجھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ "قبضہ” نہیں ہے بلکہ اپنی زمین کو آزاد کروانے کی جدو جہد ہے۔

Read Previous

پاکستان سینیٹ کے رکن اور اوورسیز پاکستانیز کے شکایتی کمشنر نے یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے نمائندوں کے ہمراہ واصل شاہد کی خطاطی کی شاندار نمائش میں شرکت

Read Next

پاکستان:ترک قونصل جنرل لاہور کی گورنر آف پنجاب سے ملاقات، متعدد امور پر تبادلہ خیال

Leave a Reply