
ترک پارلیمنٹ نے یکم جنوری سے شروع ہونے والے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
584 کے ہاوس میں سے 316 نے بجٹ کے حق اور 193 نے مخالفت میں ووٹ دیئے۔
برسر اقتدار جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی سمیت حزب اختلاف کی نیشلسٹ موومنٹ پارٹی نے بجٹ کے حق میں ووٹ دیا۔
بجٹ میں سب سے بڑا حصہ تعلیم کو دیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال میں 211 ارب ترکش لیرا تعلیم پر خرچ کیا جائے گا۔ یکم جنوری سے شروع ہونے والے مالی سال میں اخراجات کا تخمینہ ایک ہزار تین سو ارب ترکش لیرا لگایا گیا ہے۔ 11 سو ارب ترکش لیرا ریونیو کی مد میں اکٹھے کئے جائیں گے۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ خسارہ 245 ارب ترکش لیرا لگایا گیا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان کی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کا یہ 19 واں بجٹ ہے جبکہ صدارتی نظام حکومت کے تحت یہ دوسرا بجٹ ہے۔
Tags: ترک معیشت