turky-urdu-logo

ترک ادب کی 8 بہترین کتب

ترکی زبان دنیا کی  خوبصورت زبانوں میں سے ایک ہے اس کا ایک ایک لفظ کانوں میں شہد کی طرح گھل جاتا  ہے۔ترکی ادب  اپنے اندر ترکی کی ثقافت کو سمیٹے ہوئے ہے ۔اس کے ہر لفظ سے   ترکوں کی  قابلیت دنیا کے سامنے ابھر کر رونما ہوتی ہے۔

میڈونا   ان آ فر کوٹ( 1943)

میڈونا ان  آفر کوٹ   صباحتین علی  کی تحریر ہے۔ صباحتین علی نے  یہ کتاب  1943  میں لکھی تھی۔ یہ کتاب  ایک معصوم لڑکے کی کہانی  کے گرد گھومتی ہے  جسے محبت  پر مبنی افسانے پڑھنے کا بہت شوق تھا۔اسکی اس عادت سے پریشان ہوکر اسکے والد  اسے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے برلن بھیج دیتے ہیں۔برلن  جا کر  وہ  نوجوان پڑھائی کی بجائے جرمن زبان سیکھتا ہے اور روسی ادب کی کتابوں  کو  پڑھتا ہے۔ ایک روز باہر ٹہلتے ہوئے  اس کی نظر ایک پوسٹر پر پڑتی ہے جس میں ایک لڑکی فر کوٹ پہنے نظر آتی ہے۔ نوجوان کو اس لڑی سے محبت ہو جاتی  ہے اور وہ اپنی آگے کی زندگی اس لڑکی کو تلاش کرنے میں گزار دیتا ہے۔

دی ٹائم ریگولیشن انسٹیٹیوٹ(1954)

دی ٹائم ریگولیشن انسٹیٹیوٹ احمد ہمدی  کی تحریر ہے۔احمد نے یہ ناول سن 1954  میں لکھا تھا۔ اس کتاب کے شائع ہونے کے 50 سال بعد  2001 میں اسکا انگریزی ترجمہ کیا گیا۔ دی ٹائم ریگولیشن انسٹیٹیوٹ کو   ترکی کے ادب کا ماسٹر پیس سمجھا جاتا ہے۔ اس ناول   کے اندر  ترکی میں مغربی تہذیب کے بڑھتے  ہوئے رحجان کے بارے میں بتایا گیا ہے۔اس ناول   کے کردار     پورے ملک کی گھڑیوں  کو مغربی وقت کے ساتھ چلانا چاہتے  تھے۔

محمد،مائی ہاک (1955)

محمد،مای ہاک   یشار کمال کی تحریر ہے۔یاسر کمال نے یہ ناول 1955 میں لکھا تھا۔ یاسر کمال ترکی  کے بہترین ناول نگار وں میں سے ایک ہیں۔مائی ہاک کی کہانی   محمد نامی ایک گاوں کے لڑکے کے  گرد گھومتی ہے  جو اپنے گاوں کے جاگیرداروں کے ظلم سے تنگ ہوتا ہے۔ یہ ناول  ترکی  کے دیہی علاقوں میں رہنے والے  ہر کسان کو ہمت دیتی ہے جو جاگیرداروں کے ظلم و ستم سے تنگ  ہیں۔

ناظم حکمت کی نظمیں(1986)

ناظم  حکمت ترکی کے مشہور  شاعروں میں سے ایک ہیں۔ناظم حکمت کی نظموں کا 50 سے زائد زبانوں میں ترجمہ  کیا گیا ہے۔ناظم حکمت نے اپنے بڑھاپے کا زیادہ تر وقت جیل میں گزارا ہے اور اسی دوران انہوں نے اپنی کئی نظمیں لکھی۔ ناظم حکمت نے اپنی  نظمیں محبت  اور قوم کی پہچان کے مضمونوں پر لکھی تھیں۔

استنبول بوئے: دی آٹو بائیو گرافی آف عزیز نیسن (1991)

عزیز نیسن  1915  کو  ہیبلیاڈا میں پیدا ہوئے۔ نیسین ترکی کے بہت مشہور اور بہترین  شاعروں میں سے ایک ہیں۔نیسن نے تقریبا 100 کے قریب کتابیں لکھی ہیں۔ عزیز نیسن کی آٹو بائیو گرافی میں نہ صرف ترکی کے ایک عظیم بچے کی کہانی بیان کی گئی  ہے  بلکہ ساتھ ہی ساتھ  پورے ملک  میں پیش آنے والی مشکلات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

دی میوزیم آف انوسینس (2008)

دی میوزیم آف انوسینس  اورہان پامک کی تحریر ہے۔اورہان نے  یہ کتاب 2008 میں لکھی۔اورہان  کی کتاب دی میوزیم آف انوسینس ترکی کی بہترین کتابوں میں سے ایک ہے ۔ یہ کتاب ان کتابوں کی فہرست میں شامل ہے جنہیں ترکی میں سب سے زیادہ پڑھا  گیا ہے اور مختلف زبانوں میں اسکا ترجمہ کیا گیا ہے۔ اورہان  کی اس کتاب کو نوبل پرائز بھی مل چکا ہے۔ اس کتاب کی کہانی محبت پر مبنی ہے۔

استنبول استنبول (2015)

استنبول استنبول برہان سومیز کی تحریر ہے۔ برہان نے یہ کتاب 2015 میں لکھی تھی۔ اس کتاب کی کہانی استنبول شہر کے گرد گھومتی ہے۔ اس میں محبت ، خوشی ، درد ،امید اور خوابوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جو استنبول کے رہنے والوں کے دل سے جڑتے ہیں۔

حوا کی تین بیٹیاں(2016)

حوا کی تین بیٹیاں  ایلف  شفک کی تحریر ہے۔ ایلف شفک نے یہ کتا ب 2016 میں لکھی تھی۔ اس کتاب میں تین لڑکیوں کی کہانی بیان کی گئی ہے جس میں وہ ایک دہشت گردی حملے سے اپنے آپ کو اور باقی سب کو بچاتی ہیں۔

Read Previous

ترکی: نجی اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزدگی سے 9 افراد جاں بحق

Read Next

ترک پارلیمنٹ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی

Leave a Reply