ترکی کے پیرا گلائڈر اوگزکان سدیر ترکی کے وسطی اناطولین خطے میں اپنی ٹیسٹ پرواز کے دوران آٹھ گھنٹے 15 منٹ ہوا میں رہے۔
ترکی کے بین الاقوامی ایتھلیٹ سدیر نے صبح 10 بجے کورم ضلع بیات میں عاصمہ ٹیپ کے مقام سے اپنی پرواز کا آغاز کیا۔
اوگزکان تھرمل ایئر کرنٹ کی مدد سے 296 کلومیٹر (183 میل)کی پرواز کے بعد تقریبا6 بجھ کر پندرہ منٹ پر زمین پر اترا۔
انادولو ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کورم ائیرکلب کے چیرمین ، علی کرنیلیوگو نے کہا کہ وہ ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کے کامیاب ہونے پر خوش ہیں۔
اس سے پہلے ترکی میں پیرا گلائڈنگ کا ریکارڈ 8 گھنٹے 15 منٹ تھا اور اب ہم نے 296 کلومیٹر (183 میل) کی پرواز مکمل کر کے یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس کے علاوہ ، ہم نے علاقائی ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ اوگزکان نے پوری دنیا میں بہترین پرواز لی ہے۔ ہم نہایت خوش ہیں۔