سورج مکھی اور کدو کے بیج کھانا ترکیوں کو بہت پسند ہے مگر اسکے چھلکوں کو ساحل پر پھیکنے سےآلودگی میں اضافہ ہورہا ہے جسکی وجہ سے بدھ کے روز سے میڈن ٹاور کے سامنے واقع باسپورس کے ساحل پرسورج مکھی اور کدو کے بیج کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اسقدار کے میئر ہلمی ترکمان نے ٹویٹر پر اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے ایک مشکل لیکن ضروری فیصلہ تھا،اسقدار کے ساحل پر حریم سے لیکر کیسکو تک بیج کھانے پر اب پابندی عائد ہے۔ ہم عوام سے تعاون کی توقع کرتے ہیں۔ہم لوگوں کو جرمانہ نہیں کرنا چاہتے مگراگر کسی کو جرمانہ ہوا تو جرمانے کو معذور برادری کی ضروریات کو پورا کرنے والے فنڈ میں استعمال کیا جائے گا۔
ٹرکمن نے بدھ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ باسپورس کو دیکھنے کے لئے یہ سب سے خوبصورت مقام ہے ، لیکن اس کو صاف رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں کیونکہ کچھ لوگ بیج کے چھلکے سمندر یا سڑکوں پر پھینک دیتے ہیں جو آلودگی میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ اس عمل کو روکنے کے لیے ہمیں بیجوں پر پابندی لگانی پڑ رہی ہے۔
جرمانہ ترکی کے ایکٹ کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر عائد کیا جائے گا۔ اس پابندی کو نافذ کرنے کے لئے بلدیہ کے عملہ چوبیس گھنٹے گشت پر مامور ہونگے۔ ٹرکمن نے مزید کہا کہ وہ معذور شہریوں کے لئے گاڑیوں کے حصول اور دیگر خدمات کے لئے جرمانے کو استعمال کریں گے۔
ساحلی پٹی پر بیج کھا رہی کڈریئ کالی نے دمیرن نیوز ایجنسی کو بتایا کہ وہ اس پابندی سے بے خبر تھیں لیکن اب زیادہ محتاط رہیں گی انکا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھا فیصلہ ہے کیونکہ لوگ انہیں سڑک یا سمندر پر پھینک دیتے ہیں اور ہر جگہ گندگی نظر آتی ہے ۔