ترک عہدےدار کا کہنا ہے کہ ترکی مشرقی بحیرہ روم میں تنازعات کے پر امن حل پر زور دیتا ہے۔
صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ انصاف پسندی پر مبنی جامع عقلی طریقہ کار مسئلے کے حل میں کردار ادا کر سکتا ہے ۔ترکی کسی دوسرے ملک کی سر زمین پر میلی آنکھ نہیں رکھتا ہے اور نہ کسی کو نا انصافی کی اجازت دے گا۔
ترجمان نے اپنی ایک ٹویٹ میں اس بات پر زور دیا ہے کہ یونان اور یورپی یونین ممالک کو سفارتی کوششوں کے مواقعوں کو نہ گنوانے اور مثبت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔
ابراہیم قالن نے مزید کہا کہ صدر ایردوان کی مدبرانہ قیادت میں ترکی ہر پلیٹ فارم اور مذاکراتی میز پر اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ یقینی بناتا رہے گا،یونان اور یورپی یونین سفارتی کوششوں کا پاس رکھیں اور مثبت اقدامات اٹھائیں،مشرقی بحیرہ روم کے تنازعات کا پر امن حل بات چیت کے ذریعے ممکن ہو سکتا ہے،حقانیت کے اساس پر مبنی ایک جامع اور دانشمندانہ موقف اس سلسلے میں مثبت ثابت ہوگا ،ترکی کسی دوسری ملک کی سر زمین پر میل آنکھ نہیں رکھتا مگر کسی کو اپنے جائز حقوق اور مفادات سے کھیلنے کا موقع بھی نہیں دے گا۔