ترک شماریاتی ادارے کے مطابق ترکی میں صنعتی پیداوار میں رواں سال جولائی میں پچھلے سال کی نسبت 8.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
صنعت کے ذیلی حصوں کی جانچ پر پیداواری صلاحیت میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 8.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
ترک شماریاتی ادارہ (ترک اسٹاٹ) کے مطابق ، “جولائی 2020 میں کان کنی اور زمین کی کھدائی کے انڈیکس میں بھی 5.4 فیصد اضافہ ہوا اور بجلی ، گیس ، بھاپ اور ایئر کنڈیشنگ سپلائی انڈیکس میں 6.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔” علاوہ ازیں صنعتی پیدا وار میں سالانہ سطح پر 4.4 فیصد اضافہ ہوا۔
پچھلے سال اسی مہینے کے مقابلے میں صعنتی پیداوار میں 5.1 فیصد اضافہ ہوا۔ بجلی، گیس، بھاپ اور ایئر کنڈیشنگ سپلائی انڈیکس میں بھی 1.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔