turky-urdu-logo

علی ظفر پاکستانی ارطغرل غازی کا کردار نبھائیں گے؟

پاکستان کے مشہور گلوکار علی ظفر نے اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا جب ان کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ۔ تصویروں میں علی ظفر نے غازیوں نما لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ہاتھ میں تلوار لیے ہوئے ہیں۔ گلوکار بلا شبہ پاکستان میں مقبولیت پانے والے ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے کردار لگ رہے ہیں۔

بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ علی ظفر ارطغرل غازی کے پاکستانی ورژ ن پر کام کر رہے ہیں۔ تاہم اس بات کی تصدیق خود علی ظفر نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر کی ہے کہ گلوکار ایک شارٹ فلم پر کام کر ہے ہیں جو ٹیکنو موبائل فون کمپنی کے بینر تلے تیار کی جا رہی ہے۔

ارطغرل غازی سیریز کی بات کی جائے تو اس سیریز نے پاکستان میں بہت تھوڑے عرصے میں بے پناہ مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ اس وقت تک ڈرامہ کے اردو ڈب ورژن میں اقساط کو یو ٹیوب پر 60 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔ ڈرامے کی پاکستان میں پسندیدگی کے پیش نظر شائقین اس کے پاکستانی ورژن دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

Read Previous

ترکی مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی کے پر امن حل کے حق میں ہے

Read Next

فلسطین کی حکومت کا عرب لیگ کے ساتھ تعلق ختم کرنے پر غور

Leave a Reply