
فلسطین کی پارلیمنٹ صدر محمود عباس کو جلد ہی تجاویز بھیجے گی جس میں عرب لیگ کے ساتھ تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
فسلطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے کابینہ کے اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ عرب لیگ اب عربوں کے غیر متحرک ہونے کی علامت بن گئی ہے۔
یہ فیصلہ اسرائیل کے ساتھ یو اے ای اور بحرین کے تعلقات قائم ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں فلسطین کی طرف سے پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کر دیا گیا تھا جس میں فلسطین نے عرب ممالک سے اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان تعلقات کا ایک معاہدہ طے ہونے کی مذمت کی تھی۔
بعض سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ عرب ممالک نے یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو خوش آئند بھی قرار دیا تھا۔
Tags: فلسطین کی آزادی