turky-urdu-logo

اسرائیل، یو اے ای اور بحرین کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب آج وہائٹ ہاوٗس میں ہو گی

اسرائیل، یو اے ای اور بحرین کے درمیان تعلقات کے معاہدے پر دستخط کی تقریب آج واشنگٹن میں ہو گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید اور بحرین کے وزیر خارجہ عبدالطیف الزیانی اپنے اپنے ممالک کی طرف سے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

فلسطینی وزیر اعظم نے اسے عرب قوم کی تاریخ کا ایک سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج عرب لیگ ایک ادارے کے طور پر شکست کھا چکی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 13 اگست کو تعلقات قائم کرنے کا معاہدہ ہوا تھا جس کا اعلان امریکی صدر ٹرمپ نے کیا تھا۔

گذشتہ ہفتے بحرین نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا ایک معاہدہ کیا ہے۔

1979 میں مصر اور 1994 میں اردن نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کئے تھے۔ یو اے ای تیسرا اور بحرین چوتھی عرب ریاست ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر لئے ہیں۔

Read Previous

فلسطین کی حکومت کا عرب لیگ کے ساتھ تعلق ختم کرنے پر غور

Read Next

سلوینیا کے مڈ فیلڈر میہا جاجک نے اطالوی کلب جینوا میں شمولیت اختیار کر لی

Leave a Reply