turky-urdu-logo

ترکی کی قومی باسکٹ بال ٹیم کے کھلاڑی عثمان ،یونیسیف گڈ ویل کے سفیر منتخب

ترکی کی قومی باسکٹ بال ٹیم کے کھلاڑی عثمان کو یونیسیف کا گڈ ویل سفیر منتخب کر دیا گیا ہے۔

ایک ورچول تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان نے کہا ہے کہ  انہیں اس بات کی بہت خوشی ہے کہ انہیں بچوں کی مدد کرنے کا موقع   دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ  میں  نے دو سال  قبل  یونیسیف کے ساتھ کام کرنا شروع کیا تھا۔ اور مجھے یقین ہے کہ ہم اور بہت سے منصوبوں پر کام کریں گے۔

25 سالہ نوجوان نے یونیسیف کے ایک پروگرام میں حصہ لیا تھا جس کا مقصد ترکی کے  صوبےگزیانتیپ میں مقیم شامی مہاجرین کی مدد کرنا تھا۔

انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھیل ہماری زندگی کا ایک حصہ ہے لیکن تعلیم کو بھی بہت اہمیت حاصل ہے۔

عثمان کا کہنا تھا کہ ہم کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں  لیکن ایک مخصوص عمر کے بعد ریٹائر ہوجاتے ہیں مگر آپ جہاں بھی چلے جائیں تعلیم ہمیشہ آپکے ساتھ رہے گی۔

این بی اے کھلاڑی نے کہا ہے کہ اس کا مقصد اپنی قائم کردہ یوتھ اکیڈمی کو بڑھانا ہے اور زیادہ سے زیادہ بچوں تک اسکی رسائی پہنچا نا ہے۔

2017 میں ، عثمان نے کیلیئرز میں شامل ہونے کے لئے ترک پاور ہاؤس انادولو اففس  کو چھوڑ دیاتھا۔

Read Previous

جرمن فٹ بال کلب شالکے 04 کے اوزان کبک کو آئندہ آنے والے پانچ کھیلوں سے نکال دیا گیا

Read Next

سینیگالی اسٹرائیکر پاپیس سیسی ترکی کے فینز باحس کلب میں شامل

Leave a Reply