جرمن فٹ بال کلب شالکے 04 کے اوزان کبک کو کھیل بد مزگی پیدا کرنے کی وجہ سے آئندہ آنے والے پانچ کھیلوں سے نکال دیا گیا ہے۔
کھیل کے دوران ترک ڈیفینڈر کو ورڈمین کے خلاف بندسلیگا میچ کے 26 ویں منٹ میں اپنے مخالف کھلاڑی آگسٹن پر تھو کتے ہوئے دیکھا گیا۔
شالکے کلب نے اپنی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ جرمنی کی فٹ بال ایسوسسی ایشن ( ڈی ایف بی ) نے اوزان کبک کو تھوکنے کی کوشش کے باعث اگلے پانچ کھیلوں سے نکال دیا ہے۔
20 سالہ کھلاڑی نے اپنی ایک ٹویٹ میں معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک حادثہ تھا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ میں آگسٹن سے خلوص دل سے معافی مانگنا چاہتا ہوں ، میر ا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا ۔