
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا میں پھیلنے والی اسلام دشمنی کے خلاف تدابیر بڑھائی جائیں۔
وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے اتحاد بین التہاذیب اجلاس میں بذریعہ ٹیلی کانفرنس شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ نفرت اور تشدد کے خلاف دانستہ اشتعال انگیزی اقوام متحدہ نے ممنوع قرار دی ہیں لیکن اس کے باوجود دنیا میں عدم رواداری،امتیازی سلوک،نسل پرستی اور نفرت آمیز بیانات کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی احترام کے تحت مختلف تہاذیب اور معاشروں کو ہم آہنگی کے تحت ایک پر امن دنیا کی تعمیر کرنی چاہیئے۔
اس حوالے سے انہوں نے ترکی اور اسپین کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ ہمارے خطے سمیت متعدد عالمی ممالک میں اس عالمی وبا کے خلاف جاہلانہ روایات سے انسانیت کو مزید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
Tags: پاکستان شاہ محمود قریشی