پانچویں اسکینڈینیوین بین الاقوامی فلمی میلہ (ایس سی آئی ایف ایف) میں بین الاقوامی پریمیئر بنانے کے بعد ، ترکی کے ہدایت کار مرات ایری کی پہلی لمبی فیچر فلم میں نے ایک خواب دیکھا ( ان مائی ڈریم )اپنا فیسٹول کا سفر دنیا بھر میں جاری رکھے ہوئے ہے۔ فلم کو حال ہی میں چھٹے بینکاک تھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایوارڈ دیا گیا ہے۔
ان مائی ڈریم کی کہانی میں ایک 9 سالہ بچے کے خواب کو پیش کیا گیا ہے جو ایک سڑک کے حادثے میں اپنی میموری کو کھو دیتا ہے ۔
ان مائی ڈریم نے بہترین سینیما گرافی کا یوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔
اس سے قبل ، اس کو ایس سی آئی ایف ایف میں دو اور ایوارڈ مل چکے ہیں اور اس وقت وہ 44 ویں ساؤ پولو فلم فیسٹیول میں بھی شامل ہے۔
یہ آئندہ مہینوں میں ایران میں گلک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ، ریاستہائے متحدہ میں لاس اینجلس ایشین پیسیفک فلم فیسٹیول (ایل اے اے ایف ایف) اور بنگلہ دیش میں ڈھاکہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی شرکت کرے گی۔
فلم کی کہانی کی تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ 9 سالہ بچہ کار حادثے میں اپنی یاداشت کے ساتھ ساتھ اپنے والد کو بھی کھو بیٹھتا ہے اور اسکی والدہ کوما میں چلی جاتی ہیں ، اسکا اپنے ماضی سے تعلق صرف اسکو آنے والے خوابوں سے ہوتا ہے۔