ترکی کے شمالی صوبے مُز میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ صوبے کے تمام اضلاع کی گلیوں، پارکوں اور چوک میں سگریٹ پینے پر پابندی ہو گی۔
یہ فیصلہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ سگریٹ نوشی پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
صوبہ وین، ایرزنجن، کاستامونو اور کارامان سمیت دیگر کئی
صوبوں نے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پہلے ہی پابندی کر دی ہے
ترکی میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد حکومت نے کئی سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ حجام، شادی ہالز، سوئمنگ پولز اور سینما گھر رات دس بجے تک بند کرنے کے احکامات جاری ہو چکے ہیں۔
یہ پابندی ریسٹورنٹس اور کیفیز پر بھی لگائی گئی ہے تاہم کسٹمرز ریسٹورنٹس میں رات دس بجے کے بعد کھانا گھر لے جا سکیں گے۔
ترکی میں اب تک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10،558 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 3 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔