turky-urdu-logo

ترک شیف براق کو پاکستان کی جانب سے ایک منفرد تحفہ

نامور ترک شیف براق اوزدمیر چار دن کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی کھانوں سمیت، کھیلوں اور کرکٹ سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

26 سالہ براق نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے چیر مین جاوید آفریدی سے ظہرانے پر ملاقات کی۔ ملاقات میں جاوید آفریدی نے براق کو کرکٹ بیٹ، یشاوری ٹوپی اور چادر پیش کیں ان کا کہنا تھا کہ پاک ترک دوستی کھیلوں اورکرکٹ کے ذریعے مزید مستحکم ہو گی۔
شیف نے خوشی سے تحفے وصول کیے اور کرکٹ میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

اپنے دورے کے دوران براق نے راولپنڈی میں آرمی میوزیم اور خوبصورتی سے مالا مال مری ہلز کا دورہ کیا جس پر ترکی سے آئے ہوئے عزیز مہمان پاکستان کی قدرتی خوربصورتی کی تعریف کیے بنا رہ نا سکے۔

Read Previous

ترکی میں 8 لاکھ عمارتیں زلزلے کے لئے خطرناک، فوری مسمار کرنے کا مطالبہ

Read Next

شمالی ترکی میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی

Leave a Reply