turky-urdu-logo

ترک صدر نے جو بائیڈن کو صدارتی انتحابات جیتنے پر مبارکباد پیش کی

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے جو بائیڈن کو امریکی صدر منتحب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکی اور امریکہ کے مضبوط اتحاد اور تعاون کے ذریعے عالمی امن میں کردار ادا کرنا جاری رکھیں گے۔

ترک مواصلاتی دفتر کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان نے جو بائیڈن کو صدراتی انتحابات میں کامیبابی پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ "میں آپ کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں اور ر امریکہ کے عوام کی امن و خوشحالی کے لئے اپنی مخلص خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔”
ایردوان نے کہا ، "آج ، ہمیں عالمی اور علاقائی سطح پر جن چیلنجز کا سامنا ہے ان کا تقاضا ہے کہ ہم مشترکہ مفادات اور اقدار کی بنیاد پر ان تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کریں۔

Read Previous

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر ی شدت اختیار کر گئی

Read Next

فٹ بال ، ترکی لیگ میچ میں کروسٹیا کی میزبانی کرئے گا

Leave a Reply