turky-urdu-logo

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر ی شدت اختیار کر گئی

پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار تک جاپہنچی جبکہ ایک دن میں ایک ہزار637 نئے کیسز سامنے آئے۔

 پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آنے لگی، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے۔

جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24گھنٹے کے دوران ایک ہزار637 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعدپاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار 45 ہوگئی جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 3لاکھ46 ہزار476 تک پہنچ گئی۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 23 افراد انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد سات ہزار تک جا پہنچی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3لاکھ19ہزار431ہوگئی جبکہ ایک دن کے دوران ملک بھرمیں 31ہزار904 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 47لاکھ41ہزار507 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کی مریضوں کی تعداد 1لاکھ 50ہزار834 ، پنجاب ایک لاکھ7 ہزار329 ، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار843، بلوچستان میں 16 ہزار152 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار378 اور آزاد کشمیرمیں 4 ہزار830 کیسز سامنے آئے۔

خیال رہے این سی او سی نے مثبت کورونا کیسز کی شرح میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا تھا کہ بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی مثبت شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، ملک میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 4.5فیصد ہے ، ملک کے 15اہم شہروں میں مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک کے 15 بڑے شہروں میں حیدرآباد 16.59 فیصد مثبت شرح کیساتھ سب سے آگے ہیں۔

Read Previous

فٹ بال ، بیسیکتاس کلب کے تین کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار

Read Next

ترک صدر نے جو بائیڈن کو صدارتی انتحابات جیتنے پر مبارکباد پیش کی

Leave a Reply