ترک مواصلاتی دفتر کے مطابق تر ک صدر رجب طیب ایردوان نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک ملاقات کی ۔
دونوں رہنماوں نے ایران اور ترکی کے درمیان
دونوں رہنماؤں نے معیشت ، نقل و حمل ، سکیورٹی اور دیگر شعبوں میں ترکی- ایران تعاون کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر ایردوان نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی خواہش کا اظہار کیا۔
صدر ایردوان نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیاں ترک کردے اور ایرانیوں کی فلاح و بہبود میں رکاوٹیں ڈالنے سے اجتناب کریں انہوں نے مزید کہا کہ اس موضوع پر گذشتہ کچھ دنوں میں دیئے گئے بیانات نے نئے مواقع کی راہ ہموار کی ہے۔