turky-urdu-logo

صدر ایردوان کے داماد بیرات البیراک پر اپوزیشن کے الزامات کی بوچھاڑ

صدر ایردوان کے داماد بیرات البیراک پر اپوزیشن کے الزامات کی بوچھاڑ

صدر رجب طیب ایردوان کے داماد اور ترکی کے سابق وزیر خزانہ بیرات البیراک پر اپوزیشن نے الزامات کی بوچھاڑ کر دی جس کے بعد حکومتی ترجمانوں نے ان الزامات پر حکومتی موقف پیش کیا۔

ترکی کی سب سے حزب اختلاف کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ری پبلکنز پیپلز پارٹی نے صدر ایردوان کے داماد بیرات البیراک پر الزام ائد کیا کہ اپنے وزارت خزانہ کے دور میں انہوں نے قومی خزانے کو 128 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا۔

صدر ایردوان کے ترجمان فرحتین آلتون نے کہا کہ کون ہے جو دولہا کو خاموش کروا رہا ہے؟ اور کون ہے جو 128 ارب ڈالر کی چوری کو چھپا رہا ہے؟ انہوں نے حزب اختلاف سے پوچھا کہ کس نے ترک معیشت کو نقصان پہنچایا۔

فرحتین آلتون نے کہا کہ ری پبلکنز پیپلز پارٹی سیاست کے نام پر چہ مگوئیاں کر رہا ہے۔ اپوزیشن کی جماعتیں سابق وزیر خزانہ کے وکیل کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں۔

صدر ایردوان کی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے کہا کہ اپوزیشن کو سیاست کرنا نہیں آتی اور انہیں معیشت کی الف بے کا بھی نہیں پتہ ہے۔ اپوزیشن کی جماعت ری پبلکنز پیپلز پارٹی اپنے آفیشئل ٹوئٹر اکاوٗنٹس سے بیرات البیراک پر الزامات لگا رہی ہے اور خاندانی اقدار کا مذاق اڑا رہی ہے۔

عمر چیلک نے کہا کہ ری پپلکنز پارٹی کے پاس چند لیرا کے وسائل نہیں ہیں اور وہ باتیں اربوں ڈالر کی کر رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے اپنے دور اقتدار میں بینکوں کو دیوالیہ کر دیا تھا۔

Read Previous

ترک صدر رجب طیب ایردوان کی ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک ملاقات

Read Next

دنیا بھر میں ہر 15 دن میں ایک زبان ناپید ہو رہی ہے ، یونسکو

Leave a Reply