turky-urdu-logo

دنیا بھر میں ہر 15 دن میں ایک زبان ناپید ہو رہی ہے ، یونسکو

اقوام متحدہ کی تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے ایک ترک عہدیدار کے مطابق  دنیا بھر میں تقریبا 2500 زبانوں کو ناپید ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے یونیسکو کے ترک قومی کمیشن کے چیئرمین ، اوجل اوگوز نے بتایا کہ دنیا بھر میں تقریبا 7000 زبانیں بولی جاتی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے  تقریبا 2،500 زبانیں ناپید ہوتی نظر آرہی ہیں  کیونکہ ان کے بولنے والوں کی تعداد بہت کم رہ گئی ہے۔ بدقسمتی سے  ہر 15 دن میں ایک زبان ختم ہورہی ہے۔

اوجل نے کہا کہ دنیا میں معاشرتی ، سیاسی اور معاشی تبدیلیوں کی وجہ سے حالیہ دہائیوں میں زبانوں کے ناپید ہونے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔   

کسی بھی زبان کا زندہ رہنے کے لیے ضروری ہے کہ اسے دس ہزار سے زیادہ افراد بولیں تا کہ اگلی نسل میں اس کو منتقل کیا جا  جائے۔  لیکن خطرے سے دوچار ان 2500 زبانوں کے بولنے والوں کی تعداد دس ہزار سے کم رہ گئی ہے۔

Read Previous

صدر ایردوان کے داماد بیرات البیراک پر اپوزیشن کے الزامات کی بوچھاڑ

Read Next

ترکش کارگو جہاز کی مانگ میں اضافہ

Leave a Reply