turky-urdu-logo

2019میں کن ترکش ڈراموں نے کتنا بزنس کیا؟

ترکش ڈرامہ اور فلم آج ترکی کی اہم ثقافتی برآمد بن چکا ہے۔ ترکش ڈراموں کی بین الاقوامی سطح پر شہرت کا آغاز تقریبا ایک دہائی پہلے عربوں کی دلچسپی سے ہوا اور بڑھتے بڑھتے آج ترکش ڈرامہ اور فلم کی رسائی پاکستان سے لے کر مشرقی یورپ تک پھیل گئی ہے۔ترکش ڈرامہ دنیا کا سب سے طویل ڈرامہ مانا جاتا ہے جس کی ایک قسط 120 سے 150منٹ پر مشتعمل ہوتی ہے۔امریکہ کے بعد ترکی ٹی وی سیریز کی برآمد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے اور اب تک اپنے 150 ڈامہ سیریز کے ذریعے 146 ممالک کے سامعین کو انٹرٹین کر چکا ہے۔ یورپ، مشرق وسطی، ایشیاء، افریکہ اور امریکہ میں اپنے ڈرامے کی مقبولیت اور پسندیدگی کے بعد ترکی 2023 تک اپنے ڈرامہ کی برآمد کو1 بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف رکھتا ہے۔

2019 میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والے ڈراموں کی فہرت درج ذیل ہے۔

ترک ڈرامہ “دی پٹ” نے 58.2  ملین ترکش لیرا کا بزنس کر کے سب پر بازی لے لی۔ ڈرامے میں مرکزی کردار ارس بلٹ نے نبھایا۔ ڈرامے کا آغاز 2017 میں ہوا اور سلسلہ ابھی تک رواں ہے۔  دوسرے نمبر پر ” برائیڈ فرام استنبول” نے 51.4  ملین ترکش لیرا کا بزنس کیا۔ ڈرامہ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار اوزکسان ڈینس اور اسلی اینور ہیں۔ تین سیزن پر مشتعمل یہ ترک ڈرامہ 2019  میں اپنے اختتام کو پہنچا۔ تیسرے نمبر پر47.2  ملین ترکش لیرا کا بزنس کرنے والا ہم سب کا پسندیدہ ارطغرل غازی رہا۔ مرکزی کرداروں مین اینجن الٹن اور اسرا بلجیک کے نام شامل ہیں جنہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں سراہا گیا۔

42 ملین ترکش لیرا کے بزنس کے ساتھ “دی پرومس” چھوتے نمبر پر رہا۔ اوزے یاگیز اور گوکبرک ڈیمرسی کو مرکزی کرداروں میں دیکھا گیا۔ ڈرامے کا آغاز فروری 2019  میں ہوا۔ جس میں کل 245 اقساط ہیں۔  اکتوبر 2017  میں شروع ہونے والے ڈرامہ سیریل “وومن” نے اب تک کل 41.6 ملین لیرا کا بزنس کر چکا ہے اور سب سے زیادہ کمانے والوں ڈراموں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے ۔ یہ ڈرامہ دراصل ایک جاپانی ڈرامے کا ریمیک ہے اور ڈرامہ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ کا نام اوزے اوزپوکو ہے۔

سلطنت عثمانیہ کے ایک دور پر مبنی ڈرامہ سیریل “دی لاسٹ ایمپرر” 41 ملین ترکش لیرا کے بزنس کے ساتھ فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔

38.1 ملین ترکش لیرا کا بزنس کرنے والی “ہماری کہاںی” ساتویں نمبر پر ہے۔ ڈرامہ کی پہلی قسط ستمبر 2017 میں نشر کی گئی جبکہ آخری قسط 23 مئی 2019 کو ٹیلی کاسٹ کی گئی۔ ڈرامہ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ دیگر ممالک کی طرح یہ ڈرامہ سریل اس وقت پاکستان میں اردو ڈب ورژن سے ساتھ نشر کیا جا رہا ہے۔  ترک فوج کے جوانوں کی ہمت اور دلیری پر مبنی سیریز “واریر” نے 35.5 ملین ترکش لیرا کا بزنس کیا۔ مرکزی کرداروں میں برک اوکے اور مرات سیرزلی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شاندار بزنس کرنے والے ڈراموں میں “بیک اسٹریٹ” “ٹیرز آف ہیون” مسز فضیلت اور ان کی بیٹیاں” “نیو برائڈ” “بلیک اینڈ واٹ لو” “فارگیو میی” اور “یو نیم اٹ” شامل ہیں۔

Read Previous

ایئر ڈیفنس سسٹم سنگور ترک سیکیورٹی فورسز کی انوینٹری میں داخل ہونے کے لئے تیار

Read Next

ترک عدالت حاجیا صوفیا کیس کا فیصلہ 15 دوں میں سنائے گی

Leave a Reply