turky-urdu-logo

ایئر ڈیفنس سسٹم سنگور ترک سیکیورٹی فورسز کی انوینٹری میں داخل ہونے کے لئے تیار

بد ھ کے روز ڈیفنس انڈسٹریز پریذیڈنسی (ایس ایس بی) کے سربراہ اسماعیل ڈیمر نے کہا کہ ہوائی دفاعی نظام سنگور ، جو مقامی طور پر ترکی کی معروف دفاعی کمپنی روکٹسن نے تیار کیا ہے ، سیکیورٹی فورسز کی انوینٹری میں داخل ہونے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ڈیمر کا کہنا تھا کہ سانگور ، جو روکٹسن نے دفاعی صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کی مدد کے ساتھ تیار کیا ہے کامیاب شاٹ ٹیسٹوں کے بعد انوینٹری میں داخل ہونے کے لئے تیار ہے۔

ڈیمر نے اسکی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ، جس کو دیکھنے سے اس بات کی توقع کی جا رہی ہے کہ وہ بیرون ملک سے خریدی جانیوالے سسٹم کو تبدیل کرے گیں۔

سانگور ، جسے ڈیمر نے ملک کے ترقی پسند فضائی دفاعی نظام کا نیا ممبر قرار دیا ہے یہ اپنی پورٹیبل خصوصیت کے ساتھ زمینی ، ہوا اور سمندری پلیٹ فارموں پر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

ایئر ڈیفنس سسٹم میں حرکت کرتے وقت شوٹنگ کی صلاحیت موجود ہے ، اس کے ساتھ ساتھ دن رات دونوں میں موثر ہدف کا پتہ لگانے تشخیص ، شناخت ، ٹریکنگ اور 360 ڈگری شوٹنگ کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

دیمر نے کہا ، سنگور اپنی تاثیر ، اعلی تدریسی صلاحیت ، اعلی ہدف سے متاثرہ صلاحیت اور انسداد اقدامات ، ٹائٹینیم وار ہیڈ اور نظر کے ساتھ اپنی جیسی مشینوں سے آگے ہے۔

Read Previous

واٹس ایپ کونسے نئے فیچرز متعارف کروا رہا ہے ؟

Read Next

2019میں کن ترکش ڈراموں نے کتنا بزنس کیا؟

Leave a Reply