
ترکی میں موجود نانی فوجیوں سے اپنی محبت کے اظہار میں انکے لیے اپنے ہاتھوں سے جرابیں بنتی ہیں۔
ترک نانی نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے دوران اپنا وقت فوجیوں کے لیے جرابیں بنانے میں صرف کیا۔
ترکی کے شمال مغربی صوبہ یلوفا میں مقیم زلیحہ برلاس نے ترک فوجیوں کے لیے 115 جرابوں کے جوڑے بنائے۔
ان کے بیٹے کیفر برلاس نے ترکی کی وزارت دفاع کو اپنی والدہ کی کوششوں سے آگاہ کیا۔
فوجیوں نے ترک نانی سے ملاقات کی اور ترک جھنڈا تحفے میں دیا۔
ترک نانی کی عمر 100 سال ہے مگرشناختی کارڈ پر عمر 117 درج ہے۔