ترک وزیر خارجہ کا زیرو ویسٹ منصوبے پر اقوام متحدہ کے چئیرمین سے  تبادلہ خیال

ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش ااوغلو  نے  دوحہ میں  اقوام متحدہ کے چئیرمین کاساباکروسی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں  انہوں نے خاتون اول  امینہ ایردوان  کے شروع کردہ زیرو ویسٹ  منصوبے  سمیت دیگر عالمی مسائل پر  کاسباکروسی سے بات چیت  کی ۔

ترک وزیر خارجہ نے دوحہ میں اپنی مصروفیات کے دوران وینزویلا کے وزیر خارجہ یوان گیل پِنٹو اور سوڈان کے وزیر خارجہ علی صادق کے ساتھ بھی ملاقات کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ "دونوں وزرائے خارجہ کے ساتھ مذاکرات میں ہم نے دو طرفہ تعلقات پر غور کیا اور زلزلے کے بعد ترکیہ کے ساتھ تعاون و یکجہتی پر شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ دوحہ میں مصروفیات کے دوران وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس کے ساتھ بھی ملاقات کر چکے ہیں۔ ملاقات میں بھی ترک وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جانب سے بھیجی  گئی  زلزلہ متاثرین کی امداد  پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں خاتون اول امینہ ایردوان کے زیرو سیٹ  منصوبے ، یوکرینی جنگ اور استنبول اناج معاہدے پر بات چیت کی۔

Read Previous

ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کے لیے ہر گھر کا دروازہ کھلا ہے

Read Next

یونان اور ترکیہ کو نئے سرے سے بات چیت کرنے کی ضرورت ہے، یونانی وزیر خارجہ

Leave a Reply