ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کے لیے ہر گھر کا دروازہ کھلا ہے

ترکیہ بھر کے صوبے گزشتہ ماہ کے زلزلوں کے متاثرین کی میزبانی کھلے دل سے کر رہے ہیں۔

7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کے بعد، جن کا مرکز قہرمانماراش صوبے میں تھا اس نے  11 صوبوں میں 1 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا۔

زلزلے کے بعد سے اب تک بہت سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر بھیج دیا گیا ہے۔

زلزلہ متاثرین بشمول وہ لوگ جو اپنے اپنے ذرائع سے خطہ چھوڑ کر چلے گئے تھے انہیں  ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز، ترک وزارتِ نوجوانان اور کھیل سے منسلک ہاسٹل کے ساتھ ساتھ مختلف صوبوں میں ان کے رشتہ داروں یا رضاکار خاندانوں کے پاس ٹہرایا گیا ہے۔

نیز، متاثرہ بالغوں اور بچوں کو نفسیاتی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ کا دارالحکومت انقرہ 2 لاکھ  سے زیادہ زلزلہ متاثرین کی میزبانی کررہا ہے، اس کے بعد انطالیہ میں 1 لاکھ 55  ہزار، ازمیر 70 ہزار، قونیا 53 ہزار، مرسین 62 ہزار اور ایلازگ 50ہزار لوگوں کی میزبانی کر رہاہے۔

 

 

Read Previous

پاکستان خطرناک زلزلوں کے بعد مشکل وقت میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے،این ڈی ایم اے

Read Next

ترک وزیر خارجہ کا زیرو ویسٹ منصوبے پر اقوام متحدہ کے چئیرمین سے  تبادلہ خیال

Leave a Reply