یونان اور ترکیہ کو نئے سرے سے بات چیت کرنے کی ضرورت ہے، یونانی وزیر خارجہ

یونانی وزیر خارجہ نیکوس ڈینڈیا نے فینر یونانی آرتھوڈوکس پیٹریارکیٹ میں آرتھوڈوکس کی دعوت کے موقع پر مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے ترکیہ کے شہر استنبول کا دورہ کیا ۔انہوں نے چرچ میں 6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے اور یونان میں ٹرین حادثے کے متاثرین کے لیے بھی دعا کی۔ انہوں نے قبرص کے آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ آرچ بشپ جارجیوس نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کہا کہ وہ آرتھوڈوکس پیٹری آرچل اور آرکیریٹک ڈیوائن لیٹرجی میں شرکت کے لیے "قسطنطنیہ” کا سفر کریں گے اور فینر یونانی آرتھوڈوکس پیٹریاارک بارتھولومیو سے ملاقات کریں گے۔ استنبول کا پرانا نام لینے پر انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باوجود 6 فروری کو آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد یونان نے فوراً ترکیہ کی مدد کی تھی ۔ یونان اور ترکیہ کو دوبارہ نئے سرے سے بات چیت کرنے کی ضرورت ہے ۔ دونوں ممالک اعتماد سازی کے اقدامات یا وضاحتی بات چیت پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنا چاہیے اگرچہ دونوں ممالک اپنے اپنے ملک میں انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس لیے یہ مذاکرات لمبے عرصے تک نہیں قائم رہ سکتے ، لیکن ہمیں پھر بھی دونوں ممالک کی بہتری کے لیے تعاون کی ضرورت ہے
انہوں نے ترکیہ امداد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یونان کی جانب سے کہ گئی امداد بغیر کسی مقصد کے تھی ہم نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انہیں امداد بھیجی تھی ۔

Alkhidmat

Read Previous

ترک وزیر خارجہ کا زیرو ویسٹ منصوبے پر اقوام متحدہ کے چئیرمین سے  تبادلہ خیال

Read Next

پسماندہ ممالک کی مدد کرنا ترقی یافتہ ممالک کی ذمہ داری ہے، ترک وزیر خارجہ

Leave a Reply