
ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو کویت ، عمان اور قطر کے تین روزہ سرکاری دوروں کے لئے منگل کو روانہ ہوں گے۔
وزارت خارجہ کے مواصلاتی دفتر کے مطابق ، میلوت چاوش اولو 9 سے 11 فروری کو کویت ، عمان اور قطر کے سرکاری دورے کریں گے دورے کے دوران وزیر اپنے ہم منصبوں اور دیگر اعلی سطح کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔”
ترک وزیر خارجہ ان ممالک میں موجود ترک کاروباری افراد سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
Tags: ترکی وزیر خارجہ