turky-urdu-logo

ترکی کا آذربائیجان کے شہدا کے بچوں کے لئے اسکالرشپس کا اعلان

ترکی نے آذربائیجان اور آرمینیا کی کاراباخ میں حالیہ جنگ کے شہدا کے بچوں کو اسکالرشپس دینے کا اعلان کیا ہے۔

ترکی کی پریذیڈنسی فار ترکس ایبروڈ اینڈ ریلیٹڈ کمیونٹیز (وائی ٹی بی) کے چیئرمین عبداللہ ایرِن نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے شہدا کے بچوں کو اسکول، کالجز اور اعلیٰ تعلیم کے لئے اسکالرشپس دی جائیں گی۔ شہدا کے ان بچوں کو ترکی کی بین الاقوامی طالب علموں کو دی جانے والی اسکالرشپس کے تحت ترکی کی مقامی یونیورسٹیز میں داخلہ دیا جائے گا اور ان کے تمام تعلیمی اخراجات ترک حکومت ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ترکی آذربائیجان کے ساتھ سیاسی، سفارتی اور دفاعی تعاون کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبے میں بھی تعاون جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ 27 ستمبر کو آرمینیا نے آذربائیجان پر حملہ کیا تھا اور 44 روز تک جاری رہنے والی اس جنگ میں آذربائیجان کے 2,805 فوجی شہید ہو گئے تھے۔

Read Previous

ترک وزیر خارجہ خلیجی ممالک کے تین روزہ دورے کے لیے کل روانہ ہوں گے

Read Next

ترکش ڈاکٹرز نے آئی جی ایم بیماری کا اعلاج ڈھونڈ لیا

Leave a Reply