turky-urdu-logo

ترک وزیر خارجہ کی طرابلس میں لیبیا کے وزیراعظم سے ملاقات

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے  شمالی افریقی ملک کے دارالحکومت طرابلس میں لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر خارجہ  نے ترکیہ اور لیبیا کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہاکہ انہیں دورے کے دوران دبیبہ کے ساتھ وسیع موضوعات پر بات چیت کرنے کا موقع ملا۔

وزہر خارجہ نے کہا کہ میں نے لیبیا کی سالمیت، استحکام اور خوشحالی کے لیے ترکیہ کی حمایت کا اعادہ کیا۔ ہم نے موجودہ مسائل اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر بات کی گئی اور اس میں سیاسی اور اقتصادی معاملات پر بات چیت بھی شامل تھی۔

ترک وزیر خارجہ  کا دورہ بنیادی طور پر باہمی اہمیت کے امور پر مرکوز تھا، جس میں غزہ کی صورتحال اور لیبیا میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت شامل ہے۔

فیدان نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کا جائزہ لینے کا موقع ملا کہ ترکیہ اور لیبیا مل کر کیا کر سکتے ہیں، خاص طور پر جنوبی افریقی علاقوں میں تنازعات، پریشانیوں اور خانہ جنگیوں کے حوالے سے۔

ہم نے دہشت گردی سے نمٹنے، خاص طور پر نقل مکانی اور اسمگلنگ کے مسائل سے نمٹنے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

فیدان نے کہا کہ اس نے اور دبیبہ نے ترکش ایئر لائنز کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں باہمی طور پر اپنے خیالات کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیکیورٹی سے لے کر معیشت، تعلیم اور ویزہ کے مسائل پر بات چیت کو موثر اور جامع انداز میں مکمل کیا گیا۔

وزیر خارجہ  نے لیبیا کی اعلیٰ ریاستی کونسل کے صدر محمد مفتاح تکالا کے ساتھ بات چیت کے بعد لیبیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ محمد المنفی سے بھی ملاقات کی۔

ترک سفارت کار نے ترک سفارت خانے میں صدارتی کونسل کے نائب سربراہ عبداللہ اللفی اور مرکزی بینک کے گورنر صدیق ال کابر سے بھی بات چیت کی۔

قبل ازیں فیدان نے ترک مسلح افواج کی لیبیا ٹاسک کمانڈ کا دورہ کیا۔

Alkhidmat

Read Previous

آذربائیجان میں صدارتی انتخابات

Read Next

الہام علی یوف ایک بار پھر آذربائیجان کے صدر منتخب،صدر ایردوان کی مبارکباد

Leave a Reply