turky-urdu-logo

الہام علی یوف ایک بار پھر آذربائیجان کے صدر منتخب،صدر ایردوان کی مبارکباد

صدر ایردوان  نے اپنے آذربائیجانی ہم منصب الہام علی یوف سے بات کی اور انہیں انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی۔

صدر ایردوان نے امید ظاہر کی کہ علی یوف کا دوبارہ صدر منتخب ہونا آذربائیجان کے لیے خوش آئند ہوگا۔

ایک الگ بیان میں ترک وزارت خارجہ نے بھی انتخابی عمل کے پرامن انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ7 فروری کو ہونے والے صدارتی انتخابات کا نتیجہ برادر آذربائیجان کے لیے خوش آئند ہوگا۔

وزارت نے آذربائیجان کے تمام علاقوں بشمول قبضے سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں انتخابات کے پرامن انعقاد پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

ہم انتخابی عمل کے دوران آذربائیجان کے لوگوں کی طرف سے دکھائی گئی سمجھداری کی تعریف کرتے ہیں۔

الہام علی یوف بدھ کو ابتدائی صدارتی انتخابات میں 92.1 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوبارہ منتخب ہوئے۔ ان کے قریبی حریف آزاد امیدوار زاہد عروج نے 2.2% ووٹ حاصل کیے۔

تقریباً 6.5 ملین لوگ ووٹ ڈالنے کے اہل تھے، جن میں بیرون ملک رہنے والے بھی شامل تھے۔

آخری صدارتی انتخاب، جو ہر سات سال بعد منعقد ہوتا ہے، 11 اپریل 2018 کو ہوا تھا۔

Read Previous

ترک وزیر خارجہ کی طرابلس میں لیبیا کے وزیراعظم سے ملاقات

Read Next

ہم اپنی جدوجہد ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک جاری رکھیں گے ، صدر ایردوان

Leave a Reply