turky-urdu-logo

ترک وزیر خارجہ کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات

ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو  جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے ۔ ترک وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات بھی کی  وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے کہا کہ  بھارت کی جانب سے ترکیہ کو اس مشکل وقت میں آنے والی امداد پر ہم آپ کے مشکور ہیں۔۔ دونوں ہم منصب نے جی 20 کے ایجنڈے، یوکرین کے تنازع اور دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات اور  تعاون پر تبادلہ خیال  بھی کیا

اجلاس میں عالمی ایجنڈے کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، انسانی امداد اور قدرتی آفات سے ریلیف، خوراک اور توانائی کی حفاظت، دہشت گردی کے خلاف جنگ، کثیرالجہتی اور ترقیاتی تعاون جیسے موضوعات   بھی اس اجلاس میں شامل ہے

ترک وزیر خارجہ نئی دہلی  میں دو  روزہ تک ہونے والے جی 20  وزرائے خارجہ کے اجلاس میں  شرکت کررہے ہیں وہ 23 ویں مکتا ( میکسیکو ، انڈو نیشیا ، جنوبی کوریا ، ترکیہ اور آسٹریلیا) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کریں گے اور مکتا کی چئیرمین شپ انڈونیشیا کے حوالے کریں گے۔

خیال رہے کہ ترکیہ نے 7 مارچ 2022 کو آسٹریلیا سے چئیر مین شپ سنبھالی تھی۔

 

Alkhidmat

Read Previous

ترک ڈرامہ ارتغرل اور کورولوس عثمان کے رائٹر مہمت بوزداغ کی زلزلہ متاثرہ بچوں سے ملاقات

Read Next

زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر گئی

Leave a Reply