ترک ڈرامہ ارتغرل اور کورولوس عثمان کے رائٹر مہمت بوزداغ کی زلزلہ متاثرہ بچوں سے ملاقات

معروف ترک ڈرامہ سیریل ارتغرل غازی اور کورولوس عثمان کے رائیٹر اور ڈائریکٹر مہمت بوزداغ نے زلزلہ زدہ صوبے قہرمانماراش کا دورہ کیا۔ دورے میں ترک سرکاری چینل کے جنرل مینجر مہمت زاہد سوبکی، ڈپٹی جنرل منیجر ضیعاد ورول السنک اور ان کی پوری ٹیم شامل تھی ۔ انہوں نے قہرانماراش میں قائم خیمے بستی کا دورہ کیا اور زلزلہ متاثرین سے ملاقات کی ۔ زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کی
معروف رائیٹر اور ڈائریکٹر مہمت بوزداغ نے ٹی آر ٹی کی ٹیم کے ہمراہ  پورا دن زلزلہ متاثرین کے ساتھ گزارا اور بچوں کے ساتھ مختلف کھیلوں میں حصہ بھی لیا۔

مہمت بوزداغ نے کہا کہ ان متاثرین نے اپنے پیارے کھو دیے ہیں۔ ان کے نقصان کی تلافی کسی صورت پوری نہیں ہو سکتی لیکن ہم نے پوری کوشش کی کہ ہم کچھ دیر کے لیے ان کے چہروں پر مسکراہٹ لا سکیں ۔
ڈپٹی جنرل منیجر ضیعاد ورول نے کہا کہ ترکیہ کے زلزلہ زدہ علاقے ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں ۔ ہم زلزلہ سے متاثرہ تمام متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے قہرانماراش آئے ہیں اور ہم ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس دورے میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا ۔

مہمت پوزداغ نے  زلزلہ زدہ علاقوں میں رہائش کے لیے خیمے، کھانے کا سامان ، دوائیں اور بچوں میں تحفے بھی تقسیم کیے
واضح رہے کہ 6 فروری کو آنے والے ہولناک زلزلے نے ترکیہ سمیت پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ دنیا بھر سے ترک کمیونٹی سمیت تمام افراد ترکیہ کو امداد بھیج رہے ہیں

Alkhidmat

Read Previous

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر کا ترک خیمہ بستی اور فلیڈ ہسپتال کا دورہ

Read Next

ترک وزیر خارجہ کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات

Leave a Reply