turky-urdu-logo

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر کا ترک خیمہ بستی اور فلیڈ ہسپتال کا دورہ

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینم گبریسس اور یورپی زون کے ڈائریکٹر ہینس کلوگ ترک عوام سے اظہار یکجہتی کےلیے ترکیہ پہنچے  ۔ انہوں نے غازی انتیپ کے متاثرین ، طبی عملے سے ملاقات بھی کی۔

 

انہوں نے زلزلہ زدہ علاقوں میں فلیڈ ہسپتالوں اور خیمہ بستیوں کا دورہ کر کے حکام سے معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے حطائے میں قائم میں بیلجیئم کے فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا اور طبی عملے ملاقات  کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ  بے شک اس زلزلے نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے لیکن ترک حکومت اور ترک عوام نے بہت بہادری سے اس آفت کا سامنا کیا ہے ۔ ہم زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں ۔ اور ہمیں  ترکیہ بہت جلد اس آفت پر پوری طرح قابو پا لے گا ۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل بھی کی کہ  اس مشکل وقت میں جتنا ہو سکے ترکیہ کی مدد کی جائے

انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ کی  قومی میڈیکل ریسکیو ٹیموں UMKE کے قریبی تعاون نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پوری دنیا کی بہترین میڈیکل ٹیم ترک متاثرین کی مدد کے لیے ترکیہ آئی تھی

 

 

ترکیہ وزارت صحت کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اسریٰ پچاجی نے اس مشکل وقت میں مل کر کام کرنے والے تمام ماہرین کا شکریہ کا شکریہ ادا کیا

Alkhidmat

Read Previous

آزربائیجانی فوج کے طبی عملے ترکیہ میں خدمات انجام دینے کے بعد وطن واپس لوٹ گئے

Read Next

ترک ڈرامہ ارتغرل اور کورولوس عثمان کے رائٹر مہمت بوزداغ کی زلزلہ متاثرہ بچوں سے ملاقات

Leave a Reply