
ترکیہ میں زلزلوں سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر گئ۔
قدرتی آفات و ہنگامی حالات انتظامیہ ڈائریکٹریٹ (آفاد) کے بیان کے مطابق قہر مانماراش میں رونما ہونے والے ہولناک زلزلوں کے بعد 11 ہزار 20 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
قہر مانماراش، غازی انتپ، شانلی عرفا ، دیار باقر ، ادانا ، آدیامان ، عثمانیہ ، حطائے ، کِلیس ، ملاطیا اور ایلازع میں 45 ہزار 89 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔
اس خطے میں اے ایف اے ڈی ، پولیس سرچ اینڈ ریسکیو ، جنڈارمیری کمانڈو سرچ اینڈ ریسکیو بٹالین کمانڈ ، جینڈرمری کمانڈو اسپیشل پبلک سیکیورٹی کمانڈ ، کوسٹ گارڈ ، قدرتی آفات و ہنگامی حالات انتظامیہ ڈائریکٹریٹ ، غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز) اور بین الاقوامی ریسکیو ٹیموں کے 6 ہزار 368 اہلکار تا حال کاروائیوں میں مصروف ہیں۔
ان کے علاوہ آفاد، پولیس ، جنڈارمیری ، وزارت دفاع ، نیشنل میڈیکل ریسکیو ، ایمبولینس ، چوکیدار ، مقامی سپورٹ ٹیمیں اور رضاکاروں کی ایک کثیر تعداد امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
آفت زدہ علاقوں میں طرح طرح کی 18 ہزار 40 عمارتی مشینیں دن رات چلائی جا رہی ہیں۔
اس خطے میں فضائیہ،بری و بحری افواج ، جنڈارمیری جنرل کمانڈ ، سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ جنرل ، وزارت صحت اور محکمہ جنگلات کے 76 طیاروں اور116 ہیلی کاپٹروں نے 13 ہزار 999 سورٹیاں سر انجام دی ہیں۔
دریں اثنا وزارت دفاع او ر ساحلی سیکیورٹی کمان نے 38 بحری جہازوں کو فرائض سونپے ہیں۔
زلزلے سے بری طرح متاثرہ علاقوں میں ملکی اور غیر ملکی سطح پر ملنے والے 3 لاکھ 58 ہزار خیموں کو قائم کیا گیاہے۔ اسی طرح کنٹینر بستیوں کا قیام بھی عمل میں آرہا ہے۔