turky-urdu-logo

ترک وزیر خارجہ نے مونٹی نیگرو میں نئے چیمبر آف کامرس کا افتتاح کردیا

ترک وزیر خارجہ نے دارالحکومت پوڈگریٹسا میں مونٹی نیگرو ترک چیمبر آف کامرس کا افتتاح کیا۔

ہاکان فیدان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ دنیا کے پانچ بڑے سفارتی نیٹ ورکس میں سے ایک ہے جس کی  260 ملکوں میں نمائندگی ہے۔انشاللہ بہت ہی کم وقت میں ہم اس تعداد کو اور بھی بلند کر دیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے مونٹی نیگرو میں سرفہرست ہیں۔ ہمارے آزاد تجارتی معاہدے کے دائرہ کار میں توسیع کے ساتھ، گزشتہ سال ہمارا دو طرفہ تجارتی حجم $200 ملین سے اوپر تھا۔ ہم اس سال کے آخر تک اپنے تجارتی حجم کے $250 ملین کے ہدف تک پہنچانے کی توقع رکھتے ہیں، جو ہمارے تاجروں نے مقرر کیا ہے۔

فیدان نے دونوں ممالک کے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ توانائی، سیاحت، انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت، زراعت، جنگلات، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ مونٹی نیگرو ترک چیمبر آف کامرس کے اپنا کام شروع کرنے سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔

مونٹی نیگرو کے وزیر اعظم  نے کہا کہ ترک چیمبر آف کامرس کا افتتاح ہمارے باہمی سیاسی اور برادرانہ تعلقات کا ثبوت ہے۔

چیمبر کے افتتاح میں ترکیہ اور مونٹی نیگرن کے بہت سے کاروباری افراد نے شرکت کی۔

فیدان نے بعد میں مونٹی نیگرو کے نائب وزیر اعظم اور بوسنیاک پارٹی کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔

Read Previous

یونانی وزیر اعظم کی انتخابات میں کامیابی پر صدر ایردوان کا پیغام

Read Next

سفر نامہ بامیان

Leave a Reply