
پیر کو ہونے والی ایک فون کال میں، صدر ایردوان اور یونانی وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک میں حالیہ انتخابات کے بعد نیا دور،دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے خوش آئند ہے۔
ترک کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کے ایک بیان کے مطابق صدرایردوان نے کیریاکوس میتسوتاکس کو یونانی وزیر اعظم کے طور پر دوبارہ حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔
ان کی گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ دونوں ممالک میں اپنے اپنے عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد مضبوط حکومتوں کی موجودگی دو طرفہ تعلقات کے مستقبل کے لیے ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔ گزشتہ ماہ، صدر ایردوان کو 28 مئی کو ہونے والے ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں 52.18 فیصد ووٹوں کے ساتھ فاتح قرار دیا گیا تھا۔
پیر کے روز، کیریاکوس نے ہفتے کے آخر میں ہونے والے انتخابات کے بعد یونانی وزارتِ عظمیٰ دوبارہ سنبھالی جس میں ان کی قدامت پسند نیو ڈیموکریسی پارٹی نے 40 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔