ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو نے مغربی ممالک کو دہشت گردی سے متعلق "دوہرے معیار” اور "سلیکٹوو اپروچ” پر سخت تنقید کی۔
ترک وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر پی کے کے کی جانب سے ترک شہریوں کی شہادت پر پیغام جاری کیا جس میں وزیر نے مغربی ممالک کو دہشتگردی کے دوہرے معیار رکھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ۔
وزیر کی جانب سے یہ بیان شمالی عراق میں ترکی کی انسداد دہشت گردی کارروائیوں کے دوران ایک غار میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے 13 ترک شہریوں کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔
وزیر خارجہ نے یہ پیغام ترک اور انگریزی دونوں زبانوں میں شیئر کیا۔